0
Monday 7 Sep 2015 20:26

اتحاد تنظیمات المدارس نے حکومت کو نیشنل ایکشن پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دی

اتحاد تنظیمات المدارس نے حکومت کو نیشنل ایکشن پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دی
اسلام ٹائمز۔ اتحاد تنظیمات المدارس کے علماء نے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان عمل پر عمل درآمد کیلئے غیرمشروط حمایت کا یقین دلایا ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے اتحاد تنظیمات المدارس کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان، ڈی جی آئی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور اتحاد تنظیمات المدارس کے علماء نے شرکت کی۔ علماء کرام کی طرف سے مولانا تقی عثمانی، مولانا حنیف جالندھری، مفتی منیب الرحمان، پروفیسر ساجد میر، مولانا تقی عثمانی اور قاضی نیاز حسین نقوی سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔ علماء کرام نے اجلاس کے دوران مدارس پر چھاپوں اور اکیسویں ترمیم میں مذہبی دہشتگردی کے معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ علماء کرام نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی براہ راست سوالات کیے جس کے انہیں جوابات دیئے گئے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کو تنظیم المدارس سے رابطے کیلئے نگران مقرر کیا گیا اور علماء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارے ملک کا بہت اہم ایجنڈا ہے جس کے متفقہ نکات پر ہم بتدریج عمل کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں لڑی جانے والی جنگ کامیابی سسے جاری ہے اور دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔ ہم مدرسوں کے تقدس کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، ہم دل سے محسوس کرتے ہیں کہ مدارس مثبت کردار ادا کر رہے ہیں اور ان میں اصلاحات کیلئے ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں مل جل کر امن قائم کرنا ہوگا اور دہشتگردی اور فرقہ واریت کے زہر کو ختم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 484580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش