0
Friday 11 Sep 2015 23:43

امن کمیٹیاں قیام امن کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈی سی او سرگودھا

امن کمیٹیاں قیام امن کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ڈی سی او سرگودھا
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں این جی او کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہا ہے کہ امن کمیٹیاں اختلافِ رائے اور برداشت کے کلچر کو رواج دیکر قیام امن کے عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے تانگھ وسیب آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ’’امن ورکشاپ ‘‘ میں شامل چھ اضلاع خوشاب، بہاولنگر، ننکانہ صاحب، منڈی بہاوالدین اور سرگودھا کی امن کمیٹیوں کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے امن کمیٹیوں کے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے کمیٹیوں کے کردار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ سرگودہا میں منعقد ہونے والی بین الاضلاعی امن ورکشاپ سے مقامی رکن قومی اسمبلی حامدحمید، عبدالرزاق ڈھلوں اور جنرل سیکرٹری تانگھ وسیب آرگنائزیشن روبینہ فیروز بھٹی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 485340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش