0
Monday 14 Sep 2015 00:19

مسجد الاقصی میں نمازیوں پر صیہونی حکومت کا حملہ قابل مذمت ہے، فلسطینی مزاحمتی کمیٹیاں

مسجد الاقصی میں نمازیوں پر صیہونی حکومت کا حملہ قابل مذمت ہے، فلسطینی مزاحمتی کمیٹیاں
اسلام ٹائمز۔ صہیونی افواج کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں اور گارڈز کیخلاف تشدد کیخلاف فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کر کے مسجد الاقصی میں نمازیوں پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کے پیش نظر مقدس مقامات کے دفاع کی انتفاضہ شروع ہونی چاہئے اور مسجد الاقصی کے لئے وقت اور مقام کی تقسیم کے صیہونیوں کے منصوبے کا مقابلہ کیا جانا چاہئے- فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونیوں کے جرائم کے سامنے ہرگز شکست تسلیم نہیں کریں گے، صیہونیوں نے غزہ میں اپنی پچاس روزہ جارحیت میں فلسطینیوں کی مزاحمت سے عبرت حاصل نہیں کی ہے اور اس بار ان کو پہلے سے زیادہ شدید جواب ملے گا- لبنان میں فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے ابو عماد رفاعی نے بھی فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت عرب اقوام کے اپنے داخلی مسائل میں الجھے رہنے سے فائدہ اٹھا رہی ہے اور مسجد الاقصی کے لئے وقت اور مقام کی تقسیم کا منصوبہ مسلط کرنے کے درپے ہے- واضح رہے کہ سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی صبح مسجدالاقصی پر حملہ کر کے فلسطینی نمازیوں کو زد و کوب کیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی نمازی زخمی ہو گئے-

خبر کا کوڈ : 485449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش