0
Sunday 20 Sep 2015 11:15

ناراض بھائیوں سے عید کے بعد مذاکرات ہونگے، نواب ثناءاللہ زہری

ناراض بھائیوں سے عید کے بعد مذاکرات ہونگے، نواب ثناءاللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ قومی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی کے باعث وطن عزیز کو اس وقت معاشی ترقی اور امن و امان کے حصول میں کافی حدتک کامیابی حاصل ہوچکی ہے۔ یہ سیاسی و عسکری قیادت کی محنت اور جدوجہد کا ثمر ہے کہ آج پوری قوم سکھ کا سانس لے رہی ہے اور دہشتگردی کی عفریت آخری سانس لے رہی ہے۔ بلوچستان سمیت پورے ملک کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ ناراض بھائیوں سے عیدالضحٰی کے بعد کامیاب مذاکرات کا آغاز ہوگا، جو ناراض دوست پاکستان آنا چاہتے ہیں، انہیں ویلکم کہا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 486500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش