0
Thursday 1 Oct 2015 23:44

سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی اور مزید ترقی پذیر ممالک کو اس میں شامل کیا جائے، جواد ظریف

سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی اور مزید ترقی پذیر ممالک کو اس میں شامل کیا جائے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلی اور اس میں مزید ترقی پذیر ممالک کو شامل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی تشکیل کو ستر سال پورے ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک اجلاس میں غیر وابستہ تحریک کے رکن ممالک کی نمائندگی کی۔ محمد جواد ظریف نے اس اجلاس کے انعقاد کی تجویز کو سراہتے ہوئے اسے گذشتہ ستّر برسوں کے دوران اس ادارے کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر غور کرنے کا اچھا موقع قرار دیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران سامراج کے خاتمے اور مشرق وسطٰی کے حالات سمیت مسئلہ فلسطین اور عام ترک اسلحہ جیسے موضوعات اس ادارے کے اکثر اراکین کے لئے بنیادی اہمیت کے حامل رہے ہیں اور غیر وابستہ تحریک نے اپنے اراکین کے مدنظر مسائل کے سلسلے میں ہمیشہ بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اس مسئلے پر تاکید کی ہے کہ اقوام متحدہ، اس کے منشور اور بین الاقوامی قوانین، امن عالم کی حفاظت میں ضروری اور مرکزی کردار کے حامل رہے ہیں۔

جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غیر وابستہ تحریک نے ملکوں کے داخلی امور میں عدم مداخلت، ان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلٰی کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ انہون نے کہا کہ غیر وابستہ تحریک کا خیال ہے کہ عالمی امن و استحکام کے تحفظ اور اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے قانون کا احترام ایک بنیادی ضرورت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں عائد کیا جانا، غیر وابستہ تحریک کے رکن ممالک کے لئے قابل تشویش ہے، کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق پابندیاں صرف اسی وقت عائد کی جائيں، جب تنازعے کے حل کے لئے تمام پرامن راستے بند ہوچکے ہوں اور اس صورت میں بھی ان پابندیوں کے قلیل مدت اور طویل مدت اثرات کو ملحوظ رکھا جائے۔ محمد جواد ظریف نے غیر وابستہ تحریک کی نمائندگی میں سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات اور اس میں توسیع کے لئے ترقی پسند ممالک کو زیادہ سے زیادہ رکنیت دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 488638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش