0
Sunday 11 Oct 2015 12:36

مخالفین صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت پر الزام لگا رہے ہیں، چوہدری مجید

مخالفین صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت پر الزام لگا رہے ہیں، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہفتہ کے روز وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے معاشی و اقتصادی ترقی کے لیے جو منصوبہ بندی کی ہے اس کے نتائج عوام کو براہ راست مل رہے ہیں۔ ریاست بھر میں لوگوں کو جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی خدمت خلق کے ایجنڈے کی تکمیل کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین کو تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی، حکومت پر الزام تراشیاں تعمیروترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں، مخالفین صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت پر الزام لگا رہے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ اقتدار ہماری مجبوری نہیں، خوشحالی کے ایجنڈے کو مکمل کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 2016ء کے عام الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں گے۔ پیپلز پارٹی میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں، عوامی مینڈیٹ کے ساتھ پھر حکومت بنائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس میں واپڈا حکام کو منگلا ریزنگ پراجیکٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ وہ ریزنگ پراجیکٹ کے زیراہتمام نیوسٹی، سمال ٹاؤنز میں ترقیاتی عمل مکمل اور متاثرین کے تمام حل طلب معاملات کو یکسو کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم نے پاکستان کے معاشی استحکام و خوشحالی کے لیے دوسری بار اپنے آباؤ اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کر کے پاکستان سے والہانہ محبت کا اٖظہار کیا ہے، متاثرین منگلاڈیم کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ معاہدے پر عملدرآمد واپڈا کی ذمہ داری ہے۔ ترقیاتی کاموں کی عدم تکمیل کے باعث متاثرین میں واپڈا کے حوالے سے کوئی اچھے تاثرات نہیں پائے جا رہے۔

چوہدر ی عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود متاثرین منگلا ڈیم میں شامل ہوں اپنے بھائیوں کے جملہ مسائل و معاملات اور درد سے واقف ہوں، واپڈا کو معاہدہ کے مطابق جملہ ترقیاتی عمل مکمل کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 490285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش