0
Sunday 11 Oct 2015 14:37

خیبر پختونخوا، 13ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن

خیبر پختونخوا، 13ہائی رسک اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 13 ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ پشاور کے پانچ سال سے کم عمر کے ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے انکاری والدین کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت کاروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور میں ساڑھے 7 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران 13 ہائی رسک اضلاع میں پشاور سمیت بنوں، ٹانک، کوہاٹ، کرک، ہنگو اور لکی مروت، ڈی آئی خان، سوات، چارسدہ، مردان، نوشہرہ اور تورغر شامل ہیں۔ صوبہ بھرکے ان اضلاع میں کم وبیش 33 لاکھ بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جارہےہیں۔پشاور میں مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار والدین کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت کاروائی کا حکم بھی دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 490304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش