0
Thursday 6 Jan 2011 12:54

کرم ایجنسی،دہشت گردوں کا کانوائے پر حملہ، 22 گاڑیاں نذر آتش

کرم ایجنسی،دہشت گردوں کا کانوائے پر حملہ، 22 گاڑیاں نذر آتش
کرم ایجنسی:اسلام ٹائمز-لوئر کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کا پارہ چنار سامان لے جانے والے کانوائے پر حملہ، 22 گاڑیاں نذر آتش، 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب لوئر کرم کے علاقوں ڈرانی اور ششو میں نامعلوم دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے زیر نگرانی پارہ چنار شہر اشیائے خوردونوش اور تیل لے جانے والے کانوائے پر راکٹ لانچروں، مشین گنوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو آئل ٹینکرز سمیت 22 سامان بھرے ٹرک نذر آتش ہو گئے۔ جس پر شینوائی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
 مذکورہ واقعہ پر کرم انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر بدھ کو صدہ سٹی و گرد و نواح میں کرفیو نافذ کر دیا، جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ گھروں میں محصور ہیں۔ دریں اثناء پارا چنار شہر میں طوری قبائل نے کانوائے پر حملہ کے خلاف مکمل شٹرڈاﺅن کا اعلان کیا اور سینکڑوں افراد نے حکومت کے ناقص انتظامات پر انتظامیہ، فورسز کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ کانوائے پر حملہ کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے بصورت دیگر طوری قبائل نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا۔ دریں اثناء بدھ کے سہ پہر لوئر کرم کے علاقہ جلاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے ایک مزدہ ٹرک پر حملہ کیا،جس میں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، زخمی کو سول ہسپتال بگن منتقل کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 49287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش