0
Saturday 24 Oct 2015 23:18

عاشورا فاسق و فاجر حکمرانوں کے خلاف قیام کا نام ہے، مولانا محمد حسین لطفی

عاشورا فاسق و فاجر حکمرانوں کے خلاف قیام کا نام ہے، مولانا محمد حسین لطفی
شہدائے کربلا اور سالار شہیدان حضرت امام حسین (ع) کے عظیم قربانیوں کی یاد میں آج ضلع کرگل میں عاشورا حسینی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ امام خمینی میموریل ٹرست کرگل کے زیر اہتمام ضلع صدر مقام کرگل میں عاشورہ حسینی کا مرکزی جلوس برآمد کیا گیا جس میں ضلع کے گوش و کنار سے سیاہ پوش عزادار دستہ جات کی صورت میں ہزاروں کی تعداد میں نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے خیمہ عزاء حسینی پارک میں جمع ہوئے جہاں سے بعد نماز ظہرین ایک عظیم جلوس کی صورت میں برآمد ہوکر امام خمینی چوک مرکزی بازار کرگل، اسلامیہ سکول چوک اور جامع مسجد کرگل سے ہوتے ہوئے واپس خیمہ عزا حسینی چوک میں اختتام پزیر ہوا جلسہ کے اختتام پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ محمد حسین لطفی نے فلسفہ شہادت اور انقلاب حسینی پر مفصل روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ عاشورا حق و باطل کی جنگ میں مصلحت پسندی اور خاموش رہنے کے خلاف ایک موثر آواز ہے اور فاسق و فاجر حکمرانوں کے خلاف قیام کا نام ہے۔

انہوں نے اس سال حج کے دوران سعودی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے منیٰ میں 7000 سے زیادہ حجاج کی افسوسناک شہادت اور امن الہیٰ کے مرکز خانہ خدا میں جہاں حجاج کے لئے مچھر مارنا بھی حرام ہے، 120 حجاج خاک و خون میں مبتلا ہوئے۔ ان واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مانگ کیا کہ سعودی حکمرانوں کی نا اہلی کے مدنظر عالم اسلام کو حج کے انتظام کے لئے متبادل انتظام کرنا چاہئے۔ انہوں نے ظالم اسرائیلی حکومت کے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر تشدد اور نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم اور احتجاجی نوجوانوں کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے یمن پر جاری سعودی جارحانہ حملوں کی مذمت کی جس میں غریب اور نہتے یمنی عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب میں شیعہ اقلیتوں پر مظالم فوری طور بند کرنے اور آیت اللہ شیخ النمر کو رہا کرنے کی مانگ کی۔ شیخ لطفی نے بحرین میں جاری جارحیت اور مراسم عزاء محرم پر پابندی کی مذمت کی۔ اس ضمن میں انہوں نے اقوام متحدہ اور نام نہاد بین الاقوامی حقوق البشر تنظیموں کی خاموشی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں کے معاملے میں امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں اس کے حامیوں کی دوغلی پالیسی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 493286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش