0
Monday 26 Oct 2015 19:20

امریکہ میں پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے

امریکہ میں پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیاہ فاموں اور دیگر رنگین فام شہریوں کے ساتھ امریکی پولیس کے متعصبانہ رویئے اور تشدد کے خلاف سیکڑوں افراد نے شیکاگو سٹی میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین پولیس سربراہوں کے عالمی اجلاس کے موقع پر مک کورمک کنوینشن سینٹر کے باہر جمع ہوئے اور انہوں نے اس عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں مذکورہ اجلاس ہو رہا تھا تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے سی روک دیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ مظاہرین مک کورمک کنوینشن سینٹر میں داخل ہو کر اجلاس کو درھم برھم کرنا چاہتے تھے۔ جبکہ مظاہرین نے پولیس کے اس دعوی کی تردید کی ہے۔ امریکی پولیس نے سیاہ فام شہریوں کے ساتھ متعصبانہ رویئے اور تشدد کے خلاف مظاہرہ کرنے والے چھیاسٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے ان افراد پر اجلاس میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس کے متعصبانہ رویئے اور سیاہ فاموں پر تشدد کے خلاف ایسے ہی مظاہرے نیویارک میں بھی کئے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس نے سیاہ فاموں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔ پچھلے چند ماہ کے دوران امریکہ کے مختلف شہروں میں سیاہ فاموں کے ساتھ پولیس کے متعصبانہ رویئے کے خلاف زبردست مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اگست کے وسط تک چھے سو افراد امریکی پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 493754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش