0
Tuesday 27 Oct 2015 12:46

افغانستان سے پاکستانی حدود میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ

افغانستان سے پاکستانی حدود میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے سے ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شمال مشرقی جانب واقعہ انگوراڈا کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 7 جوان شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ رواں سال یکم جولائی کو بھی افغان حدود سے انگوراڈا کے مقام پر پاکستانی حدود میں فائرنگ اور راکٹ حملے کے گئے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شدید زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 493933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش