0
Wednesday 28 Oct 2015 17:38

افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار مشکوک ہے، عبداللہ عبداللہ

افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار مشکوک ہے، عبداللہ عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے طالبان کیخلاف کارروائی سے انکار کے بعد افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر شک ہے۔ افغان وزرا کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان پر کہ پاکستان ایک ہی وقت میں طالبان سے مذاکرات اور ان کیخلاف لڑائی نہیں کر سکتا، کہا کہ انھیں پاکستان کے افغان امن عمل میں کردار پر شک ہے۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اگر پاکستان عسکریت پسندی کے خلاف نہیں لڑ سکتا تو ہم بھی اس پر اعتماد نہیں کر سکتے کہ وہ عسکریت پسندوں کی مدد نہیں کرے گا۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ وہ امن کیلئے طالبان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے اعتماد سازی ضروری ہے۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اس قسم کے خیالات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، پالیسی مقاصد کیلیے دہشت گرد گروپوں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے اور تمام گروپوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 494274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش