0
Sunday 1 Nov 2015 10:47

بلدیاتی الیکشن، تحریک انصاف کا تحت لاہور پر قبضے کا خواب چکنا چور، ن لیگ کا تسلط برقرار

بلدیاتی الیکشن، تحریک انصاف کا تحت لاہور پر قبضے کا خواب چکنا چور، ن لیگ کا تسلط برقرار
اسلام ٹائمز۔ تخت لاہور پر مسلم لیگ ن کا راج برقرار ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں آنیوالے نتائج یقینی طور پر تحریک انصاف کیلئے کافی حد تک پریشان کن ہیں۔ نیا پاکستان بنانے کی دعویدار جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 2013ء کے عام انتخابات سے قبل واضح اکثریت سے جیتنے کے دعوے کئے تاہم واضح اکثریت نہ ملنے پر دھاندلی کا شور مچاتے ہوئے اسلام آباد پر چڑھائی کی گئی۔ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں بھی کامیابی مقدر نہ بنی تو لیگی امیدوار کی کامیابی کو ایمپائر کی آشیرباد کیساتھ نتھی کر دیا۔ کئی برسوں کے انقطاع کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معرکے کے پہلے مرحلے میں بھی تحریک انصاف کے دعوے حقیقت کا روپ نہ دھار سکے۔ سوشل میڈیا اور میڈیا کی ہوا کے سہارے پی ٹی آئی کی پتنگ کو اڑانے کی کوشش کی گئی تاہم پنجاب میں انتخابی معرکے کے پہلے مرحلے میں بھی نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ اور نعرہ کارگر ثابت نہ ہو سکا۔ تمام جماعتوں کے بڑے بڑے دعوے اس وقت دھرے کے دھرے رہ گئے جب وہ مسلم لیگ ن کے قلعہ لاہور میں کوئی بھی دراڑ نہ ڈال سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جماعت اسلامی اپنے مرکز منصورہ کے علاقے میں بھی اپنا چیئرمین منتخب نہ کروا سکی۔ مزنگ میں اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنیوالے پی ٹی آئی کے رہنما میاں اسلم اقبال کا بھائی میاں نعیم ہار گیا جبکہ ایس ایم ظفر کے بیٹے عاصم ظفر کا فتح کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔ مسلم لیگ ن نے دوتہائی اکثریت حاصل کرتے ہوئے لاہور کے قلعہ پر اپنا تسلط برقرار رکھا۔
خبر کا کوڈ : 494981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش