0
Friday 6 Nov 2015 10:56

ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے رینجرز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے رینجرز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ نے رینجرز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس جنید غفار پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین کی رینجرز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈاکٹر زرین حسین کے وکیل بیرسٹر عابد زبیری نے عدالت میں درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکل نے انہیں توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ ہو گیا ہے، جبکہ پہلے رینجرز نے عدالتی ہدایت کے باوجود ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ نہیں کرایا تھا، جس مقصد کیلئے درخواست دائر کی تھی، وہ پورا ہو چکا ہے، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین دہشتگردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں رینجزر کی تحویل میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 495934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش