0
Monday 9 Nov 2015 22:48

بلدیاتی انتخابات میں امیدوار ڈھونڈنا مشکل ہو گیا تھا، سراج الحق کا اعتراف

بلدیاتی انتخابات میں امیدوار ڈھونڈنا مشکل ہو گیا تھا، سراج الحق کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت کے سٹرکچر کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، تاریخ میں پہلی بار مجلس شوریٰ میں خواتین کو منتخب کیا جائے گا۔ منصورہ لاہور میں پنجاب کی نو منتخب باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نظریاتی جماعت ہے، ہر رکن جماعت کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے کردار ادا کرے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوار ڈھونڈنا مشکل ہو گیا تھا، مجلس شوریٰ سمیت دیگر عہدیداروں میں کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سروے کروایا جا رہا ہے، جس کا مراسلہ عہدیداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار اپنے گلی محلے میں جماعت کو منظم کریں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے ابھی دو مراحل باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو مجلس شوریٰ کا حصہ بنایا جا رہا ہے، دس خواتین منتخب ہو کر شوریٰ کا حصہ بنیں گی۔
خبر کا کوڈ : 496682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش