0
Saturday 21 Nov 2015 10:22

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 رینجرز اہلکار شہید

کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 رینجرز اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز نے مسجد پر حملہ ناکام بنا دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں اتحاد ٹاؤن کے قریب رینجرز اہلکار جامع مسجد ابوہریرہ کی سیکیورٹی پر مامور تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ قریب ہی کھڑی رینجرز کی گاڑی میں موجود اہلکاروں نے حملہ آوروں کی مزاحمت کرنا چاہی، تو حملہ آوروں نے ان پر بھی فائر کھول دیئے، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں دوران علاج دونوں اہلکار جانبر نہ ہو سکے۔ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں شاہد، قاسم، اشتیاق اور اختر علی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور حب ریور روڈ کی جانب سے آئے اور اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں فرار ہوگئے، جبکہ رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا، اور حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 499189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش