0
Friday 4 Dec 2015 10:07

فرانس میں حکومت کا 160 مساجد بند کرنیکا فیصلہ

فرانس میں حکومت کا 160 مساجد بند کرنیکا فیصلہ

اسلام ٹائمز۔ فرانس میں اسلام مخالف حکومتی کارروائیوں کے دوران 7 مساجد بند کرا دی گئی ہیں، فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی پیرس پر دہشت گرد حملوں کے بعد منظور کیے گئے ایمرجنسی قوانین کے تحت کی ہے۔ وزیر داخلہ برنارڈ کیزنیو کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکوک سرگرمیوں پر پہلی بار کسی مذہبی مقام کو بند کرنے کی کارروائی کی ہے، پیرس حملے کے بعد اب تک ملک بھر میں 2000 سے زائد چھاپوں میں 332 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا فرانس کے چیف امام نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 160مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف امام حسن العلاوی نے ایک بیان میں کہا کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ایمرجنسی قوانین کے تحت جن مساجد میں بنیاد پرستی کے خیالات کو فروغ دیا جاتا ہے انھیں بند کیا جا سکتا ہے۔ العلاوی نے کہاکہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 100 سے 160 مساجد بغیر لائسنس، نفرت انگیز تقاریر اور تکفیری خیالات کے فروغ کی بنا پر بند کی جائیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ فرانس میں کل 2600 مساجد موجود ہیں۔ 

دریں اثنا فرانس نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مدت میں توسیع کیلئے آئین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کی مدت میں تین ماہ کے بجائے چھ ماہ کرنے کیلئے آئین میں تبدیلی کا نیا لائحہ عمل 23 دسمبر کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، صدر فرانسوااولاند نے گذشتہ ماہ پیرس میں دہشتگرد حملوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کی تھی۔

خبر کا کوڈ : 502466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش