0
Saturday 5 Dec 2015 21:19

کسان پیکیج کاشتکار کی زندگی بدل کر رکھ دیگا، پیر امین الحسنات

کسان پیکیج کاشتکار کی زندگی بدل کر رکھ دیگا، پیر امین الحسنات
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ نے بھیرہ ضلع سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عام آدمی کے حالات زندگی کو بہتر بنانے اور زرعی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ کسان پیکیج کاشتکار کی زندگی بدل کر رکھ دیگا۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں تحصیل بھیرہ کے زمینداروں کو حکومت کی جانب سے دھان کی فصل میں ہونیوالے نقصانات کے ازلہ کیلئے 5 ہزار روپیہ فی ایکڑ ریلیف پیکیج کے تحت چیکوں کی تقسیم کے موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ زرعی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، کھاد، ڈیزل اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو دہشتگردی، لوڈ شیڈنگ، بیروزگاری و ناخواندگی جسے سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ورثہ میں ملنے والے بحرانوں پر قابو پانے کیلئے رات دن کوشاں ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نوید احمد دیرتھ نے بتایا کہ اب تک تحصیل بھیرہ میں پانچ ہزار سے زائد کسانوں کو مالی ریلیف دیا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 502646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش