0
Sunday 6 Dec 2015 14:29

نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کا 44واں یوم شہادت

نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کا 44واں یوم شہادت
اسلام ٹائمز۔ دشمن کے خلاف سینہ سپر ہوکر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر شبیر شریف شہید نشانِ حیدر کا 44 واں یوم شہادت منا یا جارہا ہے۔ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل فدا حسین ملک نے میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ میجر شبیر شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر شبیر شریف کا 44واں یوم شہادت منا یا جا رہا ہے۔ میجر شبیر شریف 28 اپریل 1943 کو گجرات میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے پاک فوج کے 3 اعلیٰ ترین اعزاز بھی حاصل کئے۔ میجر شبیر شریف نے بطور کیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر حاصل کی، 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے پر ستارۂ جرأت اور 1971ء کی جنگ میں ملک کا سب سے اعلیٰ عسکری اعزاز نشانِ حیدر حاصل کیا۔

میجر شبیر شریف شہید نے 1971 کی پاک بھارت جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، ان کی قیادت میں سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو اونچے بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، میجر شبیر شریف نےاس معرکے میں دشمن کے 43 سپاہیوں کو ہلاک کیا اور 28 قیدی بنالئے، اس کے علاوہ دشمن کے 4 ٹینک بھی تباہ کئے، 6 د سمبر 1971 کو دشمن کے حملے کا دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف اینٹی ائر کرافٹ گن سے دشمن کے ٹینکوں پر گولہ باری کر رہے تھے کہ دشمن کے ٹینک کا ایک گولہ انہیں لگا اور وہ شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 502987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش