0
Wednesday 9 Dec 2015 19:27

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے 7 طالبان دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے 7 طالبان دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے رپیٹر اور 6 پستول برآمد ہوئے ہیں، گرفتار دہشتگرد ایران الدین، زین الدین، محمد عثمان، منور گل، عبداللہ، شاہد حسین اور محمد اسلم نے افغانستان سے تربیت حاصل کر رکھی ہے، گرفتار دہشتگرد نوجوان کو تخریب کاری کیلئے تیار کرتے تھے، گرفتار دہشتگرد کالعدم تحریک طالبان کیلئے بھتہ اکھٹا کرتے تھے، جس کے بعد مقامی سربراہ کو پہنچاتے تھے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 503839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش