0
Saturday 12 Dec 2015 18:56

پشاور، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

پشاور، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل پولیس یونٹ پشاور نے حسن گڑھی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور ابراہیم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق حسن گڑھی میں ٹارگٹ کلر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے دستی بم، پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق ملزم سال 2012 میں پولیو ٹیم پر فائرنگ میں ملوث تھا، حملے میں ایک خاتون پولیو ورکر جاں بحق ہوئی تھی جبکہ اس نے دو سال قبل ایک ریٹائرڈ فوجی اہلکار اور ایک مسجد کے پیش امام کو بھی قتل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 504525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش