0
Sunday 20 Dec 2015 00:52

ایکنک نے نیلم جہلم منصوبے کی لاگت میں 130 اضافہ کر دیا

ایکنک نے نیلم جہلم منصوبے کی لاگت میں 130 اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ایکنک کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں نو سو ارب روپے سے زائد مالیت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ نیلم جہلم پاور منصوبوں کی نظرثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت منصوبے کی لاگت 276 ارب روپے سے بڑھ کر چار سو چار ارب روپے کر دی گئی ہے۔ ایکنک نے ملتان سکھر 392 کلو میٹر موٹر وے سیکشن کی تعمیر کی منصوبے کی بھی منظوری دے دی جس پر 315 ارب روپے لاگت آئے گی۔ قراقرم ہائے وے پر حویلیان تا تھاکوٹ 118 کلو میٹر تعمیر کی بھی منظوری دے دی گئی جس پر 136 ارب روپے لاگت آئے گی۔ پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کیلئے راکھی کچ تا بیواتا این 70 کی بھی منظوری دے دی گئی جس پر 23 ارب روپے کی قریب لاگت آئے گی۔ بارہ ارب 56 کروڑ روپے کے فل برائیٹ سکالرشپ پروگرام بھی منظور کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 506368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش