0
Tuesday 22 Dec 2015 15:13

سانحہ منیٰ کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی تاحال لاپتہ

سانحہ منیٰ کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی تاحال لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ رواں برس سانحہ منی کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق رواں برس حج کے دوران پیش آنے والے منی حادثے کو 3 ماہ گزر گئے، جس کے باوجود 4 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ حاجیوں میں فتح جنگ کی یاسمین بی بی، ملتان کی رخسانہ بی بی، کراچی کے رانا فرید اور لکی مروت کے شیر عالم شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے چاروں حجاج کے رشتے داروں کے ڈی این کے نمونے سعودی عرب بھجوا دیئے ہیں، جن کی مدد سے ان حجاج کرام کے زندہ یا شہید ہونے کی تصدیق کی جاسکے گی۔ دوسری جانب دوسری جانب جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے امداد کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔ اب تک 146 میں سے صرف 23 پاکستانیوں کو امدادی چیک جاری کئے گئے ہیں جب کہ 123 شہدا کے ورثا امدادی رقوم کے منتظر ہیں، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 50 شہدا کے لواحقین کو ادائیگی کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس 10 ذی الحجہ کو شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل کے دوران بھگدڑ سے سینکڑوں حاجی شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 507029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش