0
Monday 17 Jan 2011 13:57

ولی خان بابر کی شہادت دنیا صحافت میں حق کے لئے ایک بے مثال قربانی ہے،تحسیر کاظمی

ولی خان بابر کی شہادت دنیا صحافت میں حق کے لئے ایک بے مثال قربانی ہے،تحسیر کاظمی
لاہور:اسلام ٹائمز-امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید تحسیر کاظمی نے ولی خان بابر کی شہادت پر اُن کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اسے حق کے لئے بے مثال قربانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ہی کسی ملک میں ہونے والے تمام واقعات کو صحیح طور پر عوام کے سامنے پیش کر سکتی ہے پاکستان میں میڈیا کو دی جانے والی آزادی کے نام پر باضمیر لوگوں کی گرفتاریاں اور شہادتیں حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ولی خان بابر کی شہادت اُن کے ساتھیوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دے گی اور اِس اُمید کا اظہار کیا کہ میڈیا پاکستان میں جاری دہشت گردی،کرپشن اور غیر ملکی مداخلتوں کے خلاف اپنی آواز بغیر کسی خوف و لالچ کے بلند کرتا رہے گا۔ سید تحسیر کاظمی نے مطالبہ کیا کہ حساس معاملات کی کوریج کرنے والے افراد کو حکومت مناسب سیکورٹی فراہم کرے  پوپ کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری نے شان رسول میں گستاخی اور مسلمانوں کو قلبی تکلیف پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ایوانوں میں موجود حکمرانوں اور اپوزیشن کے افراد سے اس کے خلاف ایک اسلامی ملک کے حکمران ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 50734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش