0
Sunday 27 Dec 2015 22:59

عراقی فوج نے شدید جھڑپ کے بعد داعش سے رمادی کا قبضہ چھڑا لیا

عراقی فوج نے شدید جھڑپ کے بعد داعش سے رمادی کا قبضہ چھڑا لیا
اسلام ٹائمز۔ عراقی فوج نے رمادی شہر میں سرکاری کمپاؤنڈ پر قبضہ کرکے داعش کے دہشتگردوں سے سرکاری عمارتیں خالی کروالیں جب کہ عراقی فوج نے فلوجہ شہر میں 300 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے ایک بڑی زمینی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے جنگجوؤں سے رمادی شہرکا قبضہ چھڑا لیا جب کہ جنگجوؤں نے اہم ٹھکانے چھوڑ کر فرار کا راستہ اختیار کرلیا۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق داعش کے تمام جنگجو علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے اور اب فوج کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں جب کہ شہر میں جاری آپریشن آئندہ چند گھنٹوں بعد مکمل کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب عراقی فوج نے داعش کے زیراثر شہر فلوجہ سے بھی قبضہ چھڑا کر 300 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ عراقی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کارروائی کے دوران داعش کا اہم کمانڈر سامی بدوی العساوی بھی رمادی اسپتال کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے، جو فلوجہ کا سکیورٹی انچارج تھا جب کہ فضائی حملے میں داعش کے متعدد مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 508465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش