0
Monday 28 Dec 2015 23:21

رواں برس ایک ہزار افراد امریکی پولیس کا نشانہ بنے

رواں برس ایک ہزار افراد امریکی پولیس کا نشانہ بنے
اسلام ٹائمز۔ امریکی پولیس کے ہاتھوں رواں برس ایک ہزار افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق 2015 میں امریکی پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوئے۔ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں سیاہ فاموں کا تناسب ان کی آبادی کے مقابلے میں 40 فیصد کے برابر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی آبادی میں سیاہ فام افراد کی کل تعداد چھ فیصد ہے، تاہم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک افراد میں ان کی کل تعداد 40 فیصد بنتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فاموں کے قتل کے واقعات کے خلاف مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔ سیاہ فام امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کے ساتھ امریکی پولیس کا رویہ متعصبانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 508693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش