0
Wednesday 19 Jan 2011 17:26

ملک کو معاشی خطرات لاحق ہیں،تمام جماعتیں رہنمائی کریں،وزیراعظم،قومی ایجنڈے کی کچھ شقوں پر 45منٹ میں عمل ہو سکتا ہے،نواز شریف

ملک کو معاشی خطرات لاحق ہیں،تمام جماعتیں رہنمائی کریں،وزیراعظم،قومی ایجنڈے کی کچھ شقوں پر 45منٹ میں عمل ہو سکتا ہے،نواز شریف
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں یک طرفہ فیصلے نہیں کئے جاتے، حکومت کی نیت پر شک نہ کیا جائے، ماضی میں بھی تمام وعدے پورے کئے ہیں۔ مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا۔ پارلیمنٹ لاجز میں فیز ٹو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تک کسی کو پلاٹ الاٹ نہیں کیا، حکومت چاہتی ہے کہ غریب عوام کے لیے گھر بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معاشی خطرات لاحق ہیں، اقتصادی حالات پر تمام جماعتیں رہنمائی کریں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے مشاورت کی ،تمام مکاتب فکر کی حمایت سے فوجی آپریشن میں کامیابی ہوئی۔ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، تاہم ہتھیار ڈالنے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے حالات پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس معاملے پر وزیر داخلہ سے بریفنگ لی جائے گی۔
ادھر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سوچ سمجھ کر ہی 45 دن میں قومی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ہاں کی ہے، ٹائم فریم کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، قومی ایجنڈے کی کچھ شقوں پر تو 45 منٹ اور کچھ پر محض 45 گھنٹوں میں عمل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی کے سینئر رہنماوں کے اجلاس سے خطاب میں کیں، جو پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر سینیٹر اسحق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی نے انہیں حکومتی ٹیم کے ساتھ ہونے والے گزشتہ روز کے اجلاس کے بارے میں بریفننگ دی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر معمولی حالات کا شکار ہو چکا ہے، ہر کام ہنگامی بنیادوں پر کرنا ہو گا، مسلم لیگ ن نے ذاتی اور جماعتی مفاد کی بجائے قومی مفادات کے لئے آواز اٹھائی ہے اور قومی ایجنڈے کی 45 دنوں میں تکمیل سے مایوسیوں کو امید میں بدلا جا سکتا ہے جبکہ عمل درآمد میں تاخیر مسائل میں اضافے کا باعث بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 51148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش