0
Saturday 30 Jan 2016 15:11

ڈی آئی خان، مسلح افراد کی فائرنگ سے 43 سالہ سید احمد جاں بحق

ڈی آئی خان، مسلح افراد کی فائرنگ سے 43 سالہ سید احمد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقہ لونی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 43 سالہ سید احمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع علاقہ لونی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 43 سالہ سید احمد ولد غوث محمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تھانہ کلاچی میں مقتول کے بھائی گل بت خان نے اس واقعہ کی دعویداری جمعہ خان ولد شیر خان سکنہ لونی پر قتل کی دفعہ کے تحت درج کرا دی ہے۔ دوسرے واقعہ میں تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں آڑہ مائنر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، جس کو آتشیں اسلحہ سے قتل کیا گیا تھا، اور بعد میں لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ پولیس نے ان دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 516533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش