0
Monday 24 Jan 2011 13:25

آسٹریا،24 برس تک اپنی بیٹی سے زیادتی،جنسی جنونی شخص کا گھر مسمار کرنیکا فیصلہ

آسٹریا،24 برس تک اپنی بیٹی سے زیادتی،جنسی جنونی شخص کا گھر مسمار کرنیکا فیصلہ
ایمشٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق آسٹریا میں چوبیس برس تک اپنی بیٹی کو قید کر کے اس سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت شخص کا گھر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چوہتر سالہ جوزف کے اعتراف جرم کے بعد عدالت نے دو ہزار نو میں اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ایمشٹن کی شہری انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جنسی زیادتی کی نشانی سمجھے جانے والے گھر کو گرا دیا جانا چاہیے۔ شہر کے میئر نے کہا ہے کہ گھر رات کی تاریکی میں گرایا جائے گا کیونکہ وہ اس گھناوٴنے واقعے کی مزید تشہیر نہیں چاہتے۔ جنسی جنونی شخص نے اس گھر کے تہہ خانے میں اپنی بیٹی کو چوبیس سال تک قید میں رکھا اور اس کے بطن سے سات بچے پیدا ہوئے۔ جوزف کئی سال تک اپنی بیٹی کی بیٹیوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
خبر کا کوڈ : 51756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش