0
Monday 24 Jan 2011 23:17

فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے تعاون کی 1600 سرکاری دستاویزات کا انکشاف

فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے تعاون کی 1600 سرکاری دستاویزات کا انکشاف
رام اللہ:اسلام ٹائمز۔عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی نے فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں حکمران صدر محمود عباس کی اتھارٹی کا ایک نیا اسکینڈل طشت ازبام کیا ہے۔ ٹی وی نے فلسطینی اتھارٹی کی ایسی 1600 خفیہ دستاویزات نشر کی ہیں جن میں فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کےخلاف سیکیورٹی تعاون کا انکشاف کیا گیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی نے واضح کیا کہ انہیں فلسطینی اتھارٹی کی وہ ڈیڑھ ہزار سے زائد خفیہ دستاویزات ہاتھ لگی ہیں جن میں اوسلو اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سرکاری سطح پر باہمی تعاون کے ثبوت بتائے گئے ہیں۔ان خفیہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے کے تحت غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو جاری رکھنے، مغربی کنارے میں مزاحمتی تنظیموں بالخصوص حماس کے ارکان کی ٹارگٹ کلنگ کرنے، تنظیم کے ارکان کو حراست میں لے کر ان پر اذیت ناک تشدد کرنے کے معاہدے کرتی رہی ہے۔اس ضمن میں تحریری طور پر فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی فوج کے ساتھ معاملات ڈیل کیے ہیں.
خبر کا کوڈ : 51831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش