0
Tuesday 9 Feb 2016 00:20

گلگت بلتستان کو نظرانداز کرکے اقتصادی راہداری منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری

گلگت بلتستان کو نظرانداز کرکے اقتصادی راہداری منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک مقامی اخبار کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اقتصادی راہدری منصوبے میں برابر کا حصہ ملنا چاہیے، گلگت بلتستان نظر انداز کرکے اقتصادی راہداری منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان اور چائنا کی دوستی کی بنیادی وجہ ہے، اگر گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں اور متنازعہ ہے تو پاکستان اپنے آپ کو چائنا کا ہمسایہ ملک کیسے کہتا ہے۔ گلگت بلتستان کوئی متنازعہ خطہ نہیں، بلکہ نااہل حکومت اور نااہل حکمران اس کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اندر دیگر صوبوں کے برابر نمائندگی ملنی چاہئے۔ گلگت بلتستان ہی اقتصادی راہدری منصوبے کی بنیادی اکائی ہے۔

علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اس خطے کو ٹیکس فری زون بنانے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں کم ازکم پانچ اکانومک زون قائم کرنا ہوگا، تب جاکے اس خطے کی محرمیوں کا ازلہ ہوسکے گا۔ گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق دینے کے لیے مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے، ایسی دھاندلی کرکے آنے والی حکومت کیا حقوق دے گی۔ گلگت بلتستان کو جب تک آئینی اور قانونی حثیت نہیں دی جاتی، اس وقت تک اس خطے کی عوام کوئی ٹیکس دینے کے پابند نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستان کی آوازہ بن کر ان کے حقوق دلانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ گلگت بلتستان کی قوم انتائی محب وطن پاکستانی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے ایک عام شہری سے بڑھ کر پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گلگت بلتستان کی قوم نے ہر میدان میں محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے، پھر بھی اس خطے کی عوام کو ظالم حکمرنوں نے اب تک کیا دیا ہے۔ 68 سالوں میں اس خطے کے باسیوں کو آپس میں تقسم کرنے کے سواء کچھ نہیں دیا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام اپنے حقوق کے لیے میدان میں آئیں، پاکستان عوامی تحریک ان کی رہنمائی کرے گی اور انشااللہ گلگت بلتستان پاکستان کا پانچوں آئینی صوبہ بن کے رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 519303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش