0
Friday 12 Feb 2016 17:57

ملتان، انقلاب اسلامی ایران کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں تقریب

ملتان، انقلاب اسلامی ایران کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں تقریب
اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کی۔ جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ غلام مصطفی رضوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام عباس یزدانی، علامہ سید سلطان احمد نقوی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، روزنامہ پاکستان کے ریذیڈنت ایڈیٹر شوکت اشفاق، شاکر حسین شاکر، سید زاہد حسین گردیزی، روزنامہ نئی بات کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر جبار مفتی، سرائیکستان نوجوان تحریک کے سربراہ مظہر عباس کات اور دیگر نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخرامام کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رح)کی سرپرستی میں آنے والا انقلاب کسی فرقے، مسلک یا ملک کا انقلاب نہیں تھا بلکہ حقیقی معنوں میں اسلامی انقلاب تھا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ میں ایران کے فن خطاطی، ثقافتی، سیاحتی اور ظروف سازی کی نمائش بھی لگائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 520294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش