0
Friday 12 Feb 2016 23:48

بان کی مون کا نواز شریف کو ٹیلی فون، سعودی ایران تنازع کے حل کی کوششوں پر تعریف

بان کی مون کا نواز شریف کو ٹیلی فون، سعودی ایران تنازع کے حل کی کوششوں پر تعریف
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے سعودی ایران تنازع کے حل کیلیے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق، بان کی مون نے ٹیلی فون پر وزیراعظم سے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب اور ایران سے اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بان کی مون کو ایران اور سعودی عرب کے دورے سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 520386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش