0
Thursday 27 Jan 2011 14:58

الجزیرہ کے انکشافات کو روکنے کیلئے محمود عباس کا مصر سے رابطہ

الجزیرہ کے انکشافات کو روکنے کیلئے محمود عباس کا مصر سے رابطہ
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے قاہرہ سے اپیل کی ہے کہ وہ قطر کی حکومت کے ذریعے الجزیرہ نیوز چینل کی طرف سے مزید انکشافات کو رکوائے کیونکہ ان انکشافات نے عرب دنیا میں فلسطینی اتھارٹی کا چہرہ مخدوش کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض باخبر سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مصر نے الجزیرہ نیوز چینل کی جانب سے ہوئے انکشافات کے باعث پیدا شدہ بحران پر کنٹرول کرنے میں فلسطینی اتھارٹی کی مدد کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اسناد صرف فلسطینی اتھارٹی پر تھمت کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ محمود عباس کے قریبی ساتھیوں کے دعوے کے مطابق انہوں نے اب تک بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات میں اسرائیل کو کسی بھی قسم کی مراعات دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
اس سلسلے میں مصر کے سابق نائب وزیر خارجہ "رخا احمد حسن" کا کہنا ہے کہ یہ اسناد، خاص طور پر وہ جو حرم شریف اور نئی یہودی آبادکاری سے متعلق اسرائیل کو مراعات دینے سے مربوط ہیں، فلسطینی اتھارٹی کیلئے شدید پریشانی کا باعث بنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے مصر سمیت دوسرے عرب ممالک قطر اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان موجودہ تناو کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے سرگرم عمل ہو جائیں کیونکہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداران دوحہ کی حکومت کو ان اسناد کے ظاہر ہونے کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔
اسی طرح انہوں نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ ان اسناد کے فلسطینی اتھارٹی پر، خاص طور پر فلسطین کے اندرونی معاملات میں منفی اثرات مرتب ہوں گے اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو بھی شک و تردید کا شکار کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 52065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش