0
Sunday 14 Feb 2016 01:23

شام پر حملے کی باتیں مذاکرات سے دستبرداری کے مترادف ایک غلط اقدام ہے، دیمیتری مدودف

شام پر حملے کی باتیں مذاکرات سے دستبرداری کے مترادف ایک غلط اقدام ہے، دیمیتری مدودف
اسلام ٹائمز۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پر زمینی حملے کی حمایت کئے جانے کے بعد روس کے وزیراعظم دیمیتری مدودف نے اس طرح کے اقدامات، خطے اور دنیا پر مرتب ہونے والے ان اقدامات کے منفی نتائج کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیراعظم دیمیتری مدودف نے ہفتے کے دن اسلووینیا کے صدر بوروٹ پاخور سے ملاقات میں شام پر حملے کے بارے میں کہا کہ یہ اقدام مذاکرات سے دستبرداری کے مترادف ایک غلط اقدام ہے اور یہ شام کے بحران میں شدت کا باعث ہوگا۔ روسی وزیراعظم نے شام پر زمینی حملے کی بات کرنے والے ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میونخ میں شام کے حامی ممالک کی حالیہ کانفرنس میں شام کے بارے میں سمجھوتہ ہونے کے باوجود، بعض ممالک یہ دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر ان کے مطلوبہ اقدامات انجام نہ دیئے گئے تو وہ شام میں زمینی کارروائی شروع کر دیں گے۔ سعودی عرب اور ترکی کے حکام نے حالیہ دنوں کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلے کے بہانے شام میں زمینی فوجی کارروائیوں میں شرکت کی بات کی ہے۔ یہ بات ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کو اس ملک کی فوج اور عوامی رضار کار فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 520739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش