0
Monday 15 Feb 2016 13:53

ڈپٹی میئر کراچی کیلئے نامزد ایم کیو ایم کے رُکن سندھ اسمبلی ارشد وہرا کا استعفیٰ منظور

ڈپٹی میئر کراچی کیلئے نامزد ایم کیو ایم کے رُکن سندھ اسمبلی ارشد وہرا کا استعفیٰ منظور
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی اور کراچی کے ڈپٹی میئر کیلئے نامزد ارشد وہرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ارشد وہرا کو کراچی کے ڈپٹی مئیر کیلئے نامزد کیا ہے، اس لئے انہوں نے ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے سندھ اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کے دوران اپنا استعفیٰ اسپیکر آغا سراج درانی کو پیش کیا تھا، جسے منظور کر لیا ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے ان کا استعفیٰ منطور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کے رُکن کی حیثیت سے ارشد وہرا کا کردار شاندار رہا ہے، انہیں یقین ہے کہ وہ جہاں جائیں گے، اچھا ہی کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 521043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش