0
Tuesday 16 Feb 2016 13:57

کراچی، بے رحم ڈمپر نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو کچل دیا

کراچی، بے رحم ڈمپر نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو کچل دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کا شکار بننے والوں میں دو کمسن بچیاں بھی شامل تھیں، جبکہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر دو کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں، جن کی شناخت 30 سالہ محمد نذیر، 15 سالہ سکینہ، 10 سالہ افضا، 25 سالہ رضوان اور دو سالہ کمسن دعا کے نام سے ہوئی۔ حادثے میں ملوث ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حادثے کا شکار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 521314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش