0
Thursday 25 Feb 2016 14:46

ملتان، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق، ورثا کا احتجاج

ملتان، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق، ورثا کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ورثا نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ غریب آباد کے رہائشی 18 سالہ شایان کو سر درد اور بخار میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث نوجوان دم توڑ گیا۔ جس پر نوجوان کے ورثا اور اہل علاقہ نے انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف اسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسپتال انتظامیہ مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 523557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش