0
Thursday 25 Feb 2016 17:52

ثروت اعجاز قادری پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے، اہلسنّت قائدین

ثروت اعجاز قادری پر پابندی جمہوریت کے منافی ہے، اہلسنّت قائدین
اسلام ٹائمز۔ اہلسنّت و جماعت کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اکابر علماء و مشائخ نے سربراہ سُنّی تحریک ثروت اعجاز قادری پر پنجاب میں داخلے پر لگائی جانیوالی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومتی اقدام کو جمہوریت کے منافی قرار دیدیا، سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، سربراہ تحریک فدایانِ ختم نبوت ؐ شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی، ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، جماعت رضائے مصطفی کے امیر صاحبزادہ محمد داؤد رضوی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر پیر سید تراب الحق شاہ قادری، عالمی تنظیم اہلسنّت کے امیر پیر محمد افضل قادری، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ شاہ اویس نورانی، قاری محمد زوار بہادر و دیگر کا کہنا تھا کہ سُنّی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری پر پنجاب میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ آمرانہ طرزِ حکومت کا عکاس ہے، پنجاب میں اسلام و ملک دشمن دہشتگردوں کی نرسریاں موجود ہیں، کالعدم دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، پنجاب حکومت دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہی تو محب وطن افراد پر پابندی لگا رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرنے والوں پر پابندی دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، صوبائی وزارت داخلہ ایک محب وطن جماعت کے سربراہ پر پابندی لگا کر کونسی قوتوں کو خوش کر رہی ہے ؟ اہلسنّت ملک کی محب وطن اور پر امن اکثریت ہیں، آپریشن ضرب عضب کی حمایت اور پاک فوج کا ساتھ دینے والوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، پنجاب حکومت سربراہ سُنّی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری پر لگائی جانیوالی پابندی کا آمرانہ فیصلہ فور ی واپس لے۔
خبر کا کوڈ : 523597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش