0
Friday 26 Feb 2016 11:48

پاراچنار، پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ صفائی کا انعقاد

پاراچنار، پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ صفائی کا انعقاد
اسلام ٹائمز: پارچنار شہر میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ صفائی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اور دیگر قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے پاراچنار شہر میں صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سمیت قبائلی عمائدین نے پاراچنار شہر میں واک کرکے شہر کے مختلف حصوں اور دکانوں کا معائنہ کیا۔ صفائی کے اس مہم میں قبائلی عمائدین، صحافیوں اور علاقے کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی۔ اسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیک محمد اور دیگر قبائلی عمائدین نے جاڑو لگاکر صفائی مہم کا آغاز کیا اور شہر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 523690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش