0
Friday 4 Mar 2016 14:14

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم آج کراچی میں احتجاج مظاہرے کریگی

الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایم کیو ایم آج کراچی میں احتجاج مظاہرے کریگی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپنے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کراچی میں آج 18 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے شہر کراچی میں آج 18 مقامات پر احتجاجی مظاہرے شام 4 بجے سے شروع ہوں گے، اور جن علاقوں میں مظاہرے کئے جائیں گے، ان میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، لائنزایریا، ڈیفنس، گلشن اقبال، سرجانی، قصبہ علی گڑھ، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے منحرف رہنما اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے انیس قائمخانی کے ہمراہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین کو بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین ترین الزامات عائد کئے تھے، جس کے بعد کراچی اور خصوصاً ملکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 525460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش