0
Sunday 6 Mar 2016 21:32

عاشقان رسول نے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حامد رضا

عاشقان رسول نے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کیچیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عاشقان رسول نے حکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کے سیاسی ڈھانچے میں را کا داخل ہونا تشویشناک ہے۔ الزامات سچ ثابت ہوں تو ایم کیو ایم پر پابندی لگا دی جائے۔ شرمین عبید پاکستان کا نام روشن نہیں بدنام کیا ہے۔ ممتاز قادری کے جنازہ کے لاکھوں شرکاء نے سیکولر ازم کو مسترد کردیا ہے۔ ہر سال 20 جمادی الاوّل کو ممتاز قادری کا یوم شہادت منایا جائے گا۔ حفاظت دین کیلئے قربانیاں دینے کا وقت آگیا ہے۔ ہماری زندگیاں ناموس رسالت کی امانت ہیں۔ کلمہ کی بنیاد پر بننے والے ملک کی نظریاتی بنیادوں پر کلہاڑے چلائے جا رہے ہیں۔ حکمران اشرافیہ کے تمام گروہ ایک دوسرے کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔ حکمران ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرتے وقت آئین وقانون کیوں بھول گئے تھے۔ ایم کیو ایم ملک دشمن جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عاشق رسول کو پھانسی دیکر حکمرانوں نے اپنے لئے گڑھا کھودا ہے۔ بھارت کے جارحانہ رویے کے جواب میں جی حضوری ترک کی جائے۔ حکمرانوں نے واشنگٹن کو اپنا قبلہ بنا لیا ہے۔ لاکھوں افراد نے لیاقت باغ میں حکومت کا جنازہ پڑھا دیا ہے۔ مردم شماری کا آئین تقاضا ہر صورت پورا کیا جائے۔ داعش والے اپنے مضموم مقاصد کیلئے اسلام کی آڑ لے رہے ہیں۔ پاکستان میں لبرل ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے۔ ممتاز قادری کی پھانسی پر خاموش رہنا گناہ اور جرم ہے۔ غلامان رسول ہر شہر میں حکومتی وزراء کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 525928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش