0
Wednesday 9 Mar 2016 17:22

حکومت سندھ نے 25 ہزار سے زائد نوکریاں دینے کا فیصلہ کرلیا

حکومت سندھ نے 25 ہزار سے زائد نوکریاں دینے کا فیصلہ کرلیا
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے صوبے میں 25 ہزار سے زائد نوکریاں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے بھر میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خالی اسامیوں کا ریکارڈ طلب کیا جس پر چیف سیکرٹری نے 25 ہزار خالی اسامیوں کا ریکارڈ وزیراعلی سندھ کو ارسال کردیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل ہونے کے بعد نوکریوں سے پابندی اٹھا لی جائے گی اور محکمہ تعلیم، صحت، زراعت، ریونیو، خزانہ، ایکسائز اور خوراک میں 25 ہزار افسران و ملازمین کی بھرتیاں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 526454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش