0
Saturday 19 Mar 2016 23:23

آئند ہ الیکشن میں ن لیگ کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہو گا، تسنیم احمد قریشی

آئند ہ الیکشن میں ن لیگ کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہو گا، تسنیم احمد قریشی
اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل کوارڈینیٹر پیپلز پارٹی سرگودہا  و سابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و جمہوریت کی بحا لی، صوبائی خود مختاری اور 18 ویں ترمیم پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کے کار نامے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ پی پی پی کیطرف سے پاکستانی عوام کے لیے جمہوری تحفے ہیں۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والا لیگی ٹولہ عوام دشمن اقدامات کی بنا پر ناکام ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنے والے اپنے عوام دشمن اقدامات کی بنا پر مکمل طور پر بے نقا ب ہو چکے ہیں اور آئندہ الیکشن میں ن لیگ کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 528462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش