0
Sunday 20 Mar 2016 11:57

کشمیریوں کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے، ترابی

کشمیریوں کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ موسم اور بارش کی شدت کے باعث ووٹرز کا اندراج متاثر ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر تاریخ میں توسیع کریں۔ کشمیر کونسل کے فنڈز اور آزاد حکومت کے صوابدیدی فنڈز کی دھڑا دھڑ تقسیم پر چیف الیکشن کمشنر پابندی لگائیں۔ پاکستان کی قومی جماعتوں کی آزاد کشمیر میں مداخلت اور ڈکٹیشن سے کشمیریوں کا وقار متاثر ہوتا ہے، جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر اپنا پارلیمانی بورڈ رکھتی ہے اور ہمارے فیصلے یہاں ہوتے ہیں۔ کشمیریوں کو اپنے حالات کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کی صلاحیت رکھتی ہے، تحریک آزادی کشمیر میں ہمارا تاریخی کردار سب کے سامنے ہے، عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں ہم یکساں نصاب تعلیم رائج کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 528530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش