0
Monday 28 Mar 2016 09:24

دنیا کو بھارت کا اصل روپ دکھائیں گے، چوہدری مجید

دنیا کو بھارت کا اصل روپ دکھائیں گے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد بھارت بے نقاب ہو چکا، اقوام عالم نوٹس لے، بھارت جو انسانی حقوق کا علمبردار کہلاتا ہے اسے دنیا میں مکمل طور پر ایکسپوز کریں گے، بھارت کیخلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج کرائیں گے۔  چکسواری میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت انسانیت کا قاتل ہے جس نے دہشت گردی کے ذریعے ریاستی عوام کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، بھارت کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کریں گے اور دنیا کو بھارت کا اصل روپ دکھائیں گے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو ملٹری کیمپ میں تبدیل کر رکھا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل پاکستان ہے اب اس تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مہذب دنیا کی خواتین تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کرائیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر مظالم کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، اس کے خلاف جنگی جرائم کے عالمی ٹربیونل میں مقدمات قائم کریں گے اور بھارت جو انسانی حقوق کا علمبردار کہلاتا ہے اسے دنیا میں مکمل طور پر ایکسپوز کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عوامی فلاح و بہبود ہماری سیاست ہے۔ یہی ہمارا ایجنڈا ہے، یہی ہماری لیڈرشپ کا ویژن ہے، منفی سیاستدان اس ایجنڈے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ ہم عوامی حقوق کے محافظ ہیں، ریاستی تشخص پامال نہیں ہونے دیں گے اور عوام کی غیرت کی کبھی نیلامی نہیں ہونے دیں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام ہماری طاقت ہیں آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے کسی کو انتخابات ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 530000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش