0
Friday 1 Apr 2016 23:50

جی بی میں موجود گلیشئرز کے تحفظ کیلئے ملین ڈالر منصوبہ خوش آئند ہے، حفیظ الرحمان

جی بی میں موجود گلیشئرز کے تحفظ کیلئے ملین ڈالر منصوبہ خوش آئند ہے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اقوام متحدہ کی یو این ڈی پی کے تحت منصوبے علاقے کی ترقی میں معاون ثابت ہوئے ہیں، امید ہے ماضی کی طرح آئندہ بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائیگا۔ صحت اور تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے اقوام متحدہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ صوبائی حکومت کے سربراہ اقوام متحدہ کے کنٹری ڈائیریکٹر نیل بونے کے ہمراہ ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں موجود گلیشئرز کے تحفظ کیلئے ملین ڈالر کے منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اقوام متحدہ کے اشتراک سے مختلف شعبوں میں منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے پرائمری تک کی تعلیم خواتین اساتذہ کے ماتحت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ حکومت کا یہ اقدام خواتین کی خودمختاری اور معاشی طور پر مستحکم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے صوبے میں خواتین کے ڈائیریکٹریٹ کو الگ کیا گیا ہے اور ایک خاتون ممبر اسمبلی کو وزارت کا قلمدان دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 530944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش