0
Thursday 3 Feb 2011 17:22

مصر میں جمہوریت سے اسلام پسند کامیاب ہو سکتے ہیں،اسرائیلی صدر کی تشویش

مصر میں جمہوریت سے اسلام پسند کامیاب ہو سکتے ہیں،اسرائیلی صدر کی تشویش
رام اللہ:اسلام ٹائمز-اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے خبردار کیا ہے کہ مصر میں پیدا ہونے والے حالات خطرناک ہیں اور مصر میں جمہوری نظام آیا تو فلسطین میں حماس کی طرح وہاں بھی اسلامی جماعتیں کامیاب ہو جائیں گی، جس سے مشرق وسطی کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ شمعون پیریز نے کہا کہ مصر میں جمہوریت کا مطلب وہاں اسلام پسندوں کی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 2006ء کے تجربے کو سامنے رکھنا چاہیے جب فلسطین میں جمہوریت کا شروع کیا گیا سفر حماس کے تسلط پر منتج ہوا، جب تک انتخابات درست نہیں ہونگے جمہوریت کے ساتھ کھیل ہوتا رہے گا۔ پیریز نے کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ کیسے انتخابات نے حماس کو مسند اقتدار پر بٹھا دیا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی حزب مخالف کی رہنما زیپی لیوینی نے بھی خدشات کا اظہار کیا کہ امریکا کی جانب سے اسلامی ممالک میں جمہوریی نظام کی طرفداری ان قوتوں کو اقتدار میں لا سکتی ہے، جو جمہوریت کا احترام نہیں کرتیں۔
خبر کا کوڈ : 53176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش