0
Thursday 7 Apr 2016 18:49

پی ٹی آئی امیدوار امجد اللہ ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار نہیں بلکہ شامل ہوئے ہیں، فاروق ستار

پی ٹی آئی امیدوار امجد اللہ ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار نہیں بلکہ شامل ہوئے ہیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ خرید و فروخت کی سیاست ہمارا وطیرہ نہیں اور تحریک انصاف کے انتخابی امیدوار امجد اللہ ہمارے حق میں دستبردار نہیں، بلکہ ہماری جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 245 سے پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اللہ کی دستبرداری کے سلسلے میں الزام عائد کئے جانے پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ امجد اللہ ضمنی انتخاب میں ہمارے حق میں دستبردار نہیں بلکہ ایم کیو ایم میں شامل ہوئے ہیں، سیاسی لوگوں کی خرید و فروخت ایم کیو ایم کا وطیرہ نہیں، اور ہم نے امجداللہ کو پیسے دیکر نہیں بلکہ دل دیکر بلایا ہے۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے ایم کیو ایم پر الزامات کی حقیقت کھسیانی بلی کھمبا نوچے سے زیادہ نہیں، اگر ایم کیو ایم نے امجد اللہ کو خریدا ہے، تو گزشتہ روز بلقیس مختار کے جانے کے حوالے سے کیا کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 532133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش