0
Friday 22 Apr 2016 00:16

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا پانامہ معاملے پر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا پانامہ معاملے پر اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے شہریوں نے آرمی چیف کی جانب سے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ کے مکینوں نے آرمی چیف کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور اسے سراہتے ہوئے تمام اداروں میں کڑے احتساب کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے آرمی چیف کے اقدام پر میٹھایاں تقسیم کیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ عوام کا کہنا تھا کہ ہر سطح پر احتساب کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ ادھر نیشنل پریس کلب کے سامنے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی طرف سے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور شمیعیں روشن کی گئیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور اسد عمر نے بھی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد تاحال جوڈیشل کمیشن نہ بننا افسوس ناک ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ حکمران اپنے گھر سے احتساب سے کترا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 534613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش